ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصری صدر کو پاکستان آنے کی دعوت صدر آصف علی زرداری نے دی ہے۔ محمد مرسی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔دورے کے دوران کئی سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق مصری صدر کا جنوبی ایشیا کے پہلے دورے کے لئے پاکستان کے انتخاب سے دو طرفہ تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔
........
/242
16 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400705
مصر کے صدر محمد مرسی ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے،وہ پاکستان آنے والے مصر کے پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں۔